دنیا

امریکہ میں داخلے کی کوشش، ٹریلر میں موجود 46 افراد دم گھٹنے سے ہلاک –

واشنگٹن : امریکہ میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کی مبینہ کوشش کے دوران 46 افراد مردہ پائے گئے ہیں۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوب میں دور افتادہ علاقے میں ریل کی پٹریوں کے قریب تارکین وطن کی اسمگلنگ کی مبینہ کوشش کے دوران ایک ٹریلر میں سے 46 افراد مردہ پائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ دم گھٹنا ہوسکتی ہے۔

ہلاک افراد کی شناخت نہ ہوسکی، تاہم میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے کہا ہے کہ میکسیکو کا قونصل جنرل اس مقام کی طرف جارہے ہیں۔ واقعے میں اگر کوئی میکسیکو کا باشندہ ملوث ہوا، تو مکمل تعاون کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button