کھیل

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان –

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق کرائسٹ چرچ میں3 ملکی ٹورنامنٹ 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا، 8 اکتوبر کو پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرےگی۔

اس کے بعد پاکستان کا 11 اکتوبر کو پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، 13 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرا لیگ میچ کھیلیں گی جب کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button