کھیل

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ 6IXTYمتعارف کرادیا –

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’6 ٹی‘ متعارف کرادیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کا کہنا ہے کہ دس دس اوورز فی اننگز کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئے گی۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 6 ٹی کے دلچسپ قوانین بھی جاری کردیے ہیں جس کے مطابق 60 بالز فی اننگز کے میچ میں چھٹی وکٹ گرنے پر اننگز تمام ہوجائے گی۔

10 اوورز میں سے 2 اوورز پاور پلے ہوں گے، پہلی بارہ گیندوں پر دو چھکے لگا کر تیسرا پاور پلے اوور لیا جاسکتا ہے۔

قوانین کے مطابق پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری 30 گیندیں اگلے اینڈ سے پھینکی جائیں گی۔

اگر مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہ کرائی گئیں تو آخری چھ گیندوں کیلئے ایک فیلڈر کم ہوجائے گا۔

فینز ‘مسٹری فری ہٹ‘ کیلئے ووٹ کریں گے، اس گیند پر بیٹر کو آؤٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ’6 ٹی‘ کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک ہوگاجس میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Check Also
Close
Back to top button