کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بالآخر ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جبکہ تین روزہ وارم اپ میچ 11 سے 13 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز ہوں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گال میں ہو گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز کے وینیوز پر مشاورت طویل ہونے کی وجہ سے شیڈول کے اعلان میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Check Also
Close
Back to top button