پاکستان

پنجاب اور کے پی تباہ ہورہے اور عمران خان کو جلوسوں کی پڑی ہے: خواجہ آصف –

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی آئی ہوئی ہے لیکن عمران خان کو جلوسوں کی پڑی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قدرت کی طرف سے جو آزمائش ہے وہ تو ہے ہی، اس میں ہمارا اپنا بھی قصور ہے، لوگوں نے آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کر رکھی تھیں، رشوت دے کر گھر اور ہوٹلز تعمیر کیے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خلیج سے امداد آنا شروع ہو گئی ہے، دیگر ممالک بھی امداد بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان روز اپنا بیانیہ بدلتے ہیں، ملک میں 75 فیصد حکوت عمران خان کی ہے، ہمیں 24 میل حکومت کا طعنہ دیتا ہے، گالیاں دیتا ہے تو دیتا رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی آئی ہوئی ہے لیکن عمران خان کو جلوسوں کی پڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button