پاکستان

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں سے 7 کلو ہیروئن برآمد –

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی اور لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق لاہور سے بینکاک جانے والے مسافر سے 5.12کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے1.47کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button