پاکستان

بلوچستان میں مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق

مچھ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ میں مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک نوجوان شامل ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ کئی روز سے منقطع ہے۔

اس کے علاوہ بجلی اور گیس کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے جبکہ موبائل فون سروس بھی متاثر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button