پاکستان

پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا –

سوات: پاک فوج ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سوات میں محصور خاندانوں کو نکالنے کی کامیاب کوششیں کررہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خوازہ خیلہ میں پھنسے 110 افراد کو کانجو کینٹ منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو کے گئے افراد کو کھانا، ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمراٹ کی پہاڑیوں پر پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے ہیلی کاپٹر جلد روانہ ہونگے، ہیلی کاپٹر کانجو کینٹ سوات میں موسم بہتر ہونے کے منتظر ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دیر اسکاؤٹس کی جانب سے فلڈ ریلیف سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button