پاکستان

سیلاب سے نقصانات کی تفصیلات جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 1033 ہوگئی –

اسلام آباد: اين ڈى ايم اے نے سیلاب اور بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔

این ڈی ایم اے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 119 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سندھ میں 76، خیبر پختونخوا میں 31 افراد لقمہ اجل بن گئے، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان میں 6، آزاد کشمیر میں ایک جاں بحق ہوئے۔

14 جون سے اب تک ملک میں 1033 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتين اور 348 بچے جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں اب تک کل زخميوں کى تعداد ایک ہزار527 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا 282، پنجاب 105 اور بلوچستان میں 106 افراد زخمى ہوئے، سیلاب سے 2 لاکھ 87 ہزار 412 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button