تازہ ترین

کراچی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی امین ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کراچی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی امین ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ضلعی ایس ایس پیز نے  اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے زونل ڈی آئی جیز سمیت ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو مستقل بنیادوں پر از خود اسنیپ چیکنگ کی نگرانی کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے چوری و چھینی گئیں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی نشاندہی اور انکے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے ضلعی پولیس اور اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کو مشترکہ اسنیپ چیکنگ کی ہدایت بھی جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں اسکے سدباب کیلئے منشیات کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ مربوط پولیس پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ  اور پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی، تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور ایس پی انویسٹیگیشنز نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button