تازہ ترین

کاروباری حضرات کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا، گورنر پنجاب

محمد بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ کاروباری حضرات کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سی ای او، فاسٹ کیبلز غلام مرتضی شوکت کی قیادت میں کاروباری اور سماجی شخصیات کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو فلاحی کاموں اور انڈسٹری کو پیش مسائل سے آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس آپ کے فلاحی کاموں میں شانہ بشانہ کھڑا ہے، اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی اور نیکی کے کاموں میں تعاون کیا کرو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک مخلوق خدا کی مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا، ہر مشکل وقت میں کاروباری برادری نے ملک اور عوام کی خدمت کی ہے۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران کاروباری برادری نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا، لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو راشن پہنچانے کے لیے دل کھول کر عطیات دیئے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ کاروباری برادری کی فلاح بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے، مختلف انڈسٹری کے سابقہ حکومت میں عائد کیے گئے ٹیکس پر تحفظات وابستہ اعلیٰ حکومتی حلقوں تک پہنچا دیئے ہیں۔

بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت کا سولر پینلز پر عائد ٹیکس ختم کرنا کاروباری برادری کے لیے حوصلہ افزا اقدام ہے، کاروباری افراد ملک کی سماجی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ملک میں صنعتیں اور کاروبار ترقی کرے گا تو بہت سے لوگوں کو روزگار فراہم ملے گا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں مختلف انڈسٹری سے وابستہ میاں اختر، میاں مشتاق احمد، میاں تبسم علی، خالد فاروق، چوہدری عمران اللہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button