صحت اور علاج

لال لال ٹماٹر کے کمال کمال13 فوائد جانئے

ٹماٹر دیگر سبزیوں اور پھلوں کی طرح مفید غذاہے۔ کوئی بھی پکوان ٹماٹر کے بغیرادھورا ادھورا سالگتاہے۔بچے ہوں یابڑے ٹماٹر دونوں کیلئے یکساں مفید ہے۔

حسن و صحت اور تندرستی میں ٹماٹر بہت اہم کردار اداکرتاہے۔ اسمیں فولاد،وٹامنز اوردیگر معدنی نمکیات پائے جاتے ہیں۔ٹماٹر میں موجودتین قسم کی ترشیاں میلک ایسڈ ،سٹرک ایسڈ اور فاسفورک ایسڈ پائی جاتی ہیںجو جراثیم کش ہوتی ہیں اور پٹھوں کو تقویت دیتی ہیں۔

ٹماٹر کے استعمال سے انسانی جسم میں مرض سے لڑنے کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔تازہ ٹماٹر کارس انتہائی مفید اور الکلائن کی تاثیر بخشنے والامشروب ہے۔لال لال ٹماٹر کے فوائد جانئے۔

ٹماٹر کے فائدے:

ٹماٹر کھانے کوہضم کرتاہے اورقبض سے محفوظ رکھتاہے۔

ٹماٹر پر ہلکاسانمک لگاکر کھانے سے معدہ کانظام درست رہتاہے۔

اگر آپ موٹاہوناچاہتے ہیں تو کچھ نہ کریں بس اپنی غذامیں ٹماٹر شامل کریں۔

حاملہ خواتین متلی سے بچنے کیلئے صبح میں ٹماٹرکارس پی لیں تو انکامسئلہ حل ہوجائے گا۔

دانتوں کے تمام امراض دورکرکے دانتوں کومضبوط اور بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے۔

دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے ٹماٹر کااستعمال انکے اوربچے کے لئے مفید ثابت ہوتاہے۔

دانت نکالنے والے بچوں کو اگر ٹماٹر کارس دیاجائے تو دانت آسانی سے نکل جاتے ہیں۔

خون کی تیزابیت اور اس سے متعلقہ دیگر امراض کا بہترین علاج ہے۔

ٹماٹر میں موجودوٹامن اے آنکھوں کے لئے بہت اچھاہے۔

ٹماٹر کااستعمال پیشاب میں تیزابیت کم کرتاہے اسی لئے پتھری کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

ٹماٹر کارس مثانے کے غدود (پروسٹیٹ گلینڈز)کی تکلیف کابھی موثر علاج ہے۔

ٹماٹر میں موجود تیزابیت خون صاف کرنے کاکام کرتی ہے۔

اسکے استعمال سے کیل مہاسے تیزی سے ختم ہوتے ہیں۔

لیکن احتیاط بھی ضروری ہے :

بے پناہ فوائد کے باوجود بعض صورتوں میں ٹماٹر کااستعمال مفید نہیں رہتا جیسے تپ دق،گردوں میں پتھری ،گلے اورسینے کے امراض میں ٹماٹر استعمال نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button