انٹرٹینمنٹ

ادکاری کی وجہ سے خاندان والوں نے تعلق توڑدیا ہے :شوبز اسٹار ہانیہ عامر –

اداکارہ ہانیہ عامر نے نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیرئیر سمیت زندگی میں پیش آنے والے مختلف حالات اور تلخ واقعات پر گفتگو کی جب کہ اس دوران اداکارہ نے شوبز کیرئیر اپنانے کے پیش آنے والی مشکلات کا ذکر بھی کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اس کے بعد ہم کئی جگہیں گھومے، لیکن پھر اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کے ساتھ رہنے لگیں، شروعات میں ننہیال کی جانب سے ہمیں خاصا سپورٹ کیا گیا۔

اداکارہ ہانیہ نے فلم جاناں سے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اور اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے فلم جاناں کے لیے آڈیشن دیا تو میری سلیکشن ہاتھوں ہاتھ ہوگئی اور مجھے کنٹریکٹ بھی تھمادیا گیا جس پر میں نے بغیر پڑھے ہی دستخط کردیے ۔

لیکن جب والدہ کو گھر آکر بتایا کہ فلم سائن کردی ہے تو وہ حیران ہوگئیں اورماموں کا ردعمل کا سوچ کر انھوںنے انکار کردیا۔

ہانیہ عامر نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے والدہ کو منایا کہ فلم اب سائن کی جاچکی ہے اس کے بعد کوئی فلم نہیں کروں گی لیکن یہ فلم کرنے دیں لہٰذا والدہ یہ کہہ کر مان گئیں کسی کو پتا نہ چلے ۔

ہانیہ نے مزید بتایا کہ میں نے والدہ کے منع کرنے پر بھی شوٹنگ کے حوالے سے ویڈیوز روزانہ انسٹا پر پوسٹ کرنا شروع کردیں اس کے بعد ماموں اور خاندان کے دیگر افراد گھر آئے، تلخ کلامی ہوئ اور لڑائی بھی ہوئی جس کے بعد خاندان میں دشمنی پھیل گئی۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے اپنی فیملی کی ذمہ داریاں خود اٹھانے کا فیصلہ کیا اور اس وقت سے اب تک میں اپنا گھر خود چلا رہی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں چھوٹی عمر سے ہی دونوں کی ذمہ داریاں اٹھارہی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب رشتہ دار ملتے ہیں لیکن دوریاں موجود ہیں، آج بھی میں بڑی اسٹار ہوں البتہ فیملی مجھے بڑا اسٹار نہیں سمجھتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button