انٹرٹینمنٹ

شوبز ستاروں نے پیپلز بس سروس سے متعلق ویڈیو پیغام میں کیا کہا ؟

شہرِ قائد میں 27 جون سے شروع ہونے والی پیپلز بس سروس کے حوالے سے شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اداکار فیصل قریشی اور میکال ذوالفقار کے ویڈیو پیغامات شیئر کیے۔

فیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’آج سے کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز ہورہا ہے، اب خواری کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ پیپلز بس سروس سے جائیں‘۔

اسی طرح کی دوسری ویڈیو میں  اداکار میکال ذوالفقار نے کہا کہ ’پیپلز بس سروس کے آغاز سے کراچی والوں کے لیے اب سفر آسان اور آرام دہ ہوگا‘۔

اداکار نے نئی بس سروس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button