انٹرٹینمنٹ

نیٹ فلکس :اسکوئڈ گیم سیزن 2 کی ریلیز کا اعلان

نیٹ فلکس نے معروف کورین سیریز اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

نیٹ فلکس نے اسکوئڈ گیم کے رائٹر، ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور تخلیق کار ہوانگ ڈونگ کی طرف سے تحریر کردہ نوٹ شیئر کر کے مداحوں کو اطلاع دی۔

اسکوئڈ گیم کے تخلیق کار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پچھلے سال سیریز کا پہلا سیزن اسکرین پر لانے میں 12 برس لگے لیکن اسے نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز بننے میں صرف 12 دن کا وقت لگا۔

ہوانگ ڈونگ نے کہا کہ اسکوئڈ گیم کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی حیثیت سے میں دنیا بھر میں موجود مداحوں کو سراہنا چاہتا ہوں، آپ کا بہت شکریہ کے آپ نے اسکوئڈ گیم دیکھا اور اسے بہت پسند کیا۔

ہوانگ ڈونگ نے کہا اب سیزن 2 آرہا ہے، جی آئی ہن واپس آرہا ہے اور آپ کو ینگ ہی کے بوائے فرینڈ چیول سُو سے بھی ملوایا جائے گا۔
یاد رہے اسکوئڈ گیم کا پہلا سیزن پچھلے برس ریلیز ہوا تھا اور شائقین میں اس نےبےحد مقبولیت حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button