انٹرٹینمنٹ

گستاخانہ بیانات: متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے پھرمتنازع بات کردی

متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت بی جے پی کی رہنما نوپور شرما کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

سوشل میڈیا پر کنگنا نے اسٹوری شیئر کی جس میں اداکارہ نے اپنے مسلمان دوستوں کے حوالے سے بات کی۔

اسکرین گریب

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ‘میری بہت سی مسلم دوستیں شراب پیتی ہیں، سگریٹ نوشی کرتی ہیں، شادی سے پہلے جنسی تعلقات رکھتی ہیں، برقع نہیں پہنتیں، ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرتی ہیں ، سور کا گوشت کھاتی ہیں اور اکثرو بیشتر پیشہ ورانہ صورتحال کے سبب حلال احکامات کی پیروی بھی نہیں کرتیں،بھارت کی خوبصورتی آزادی ہے نہیں تو نوپور نہیں، باقی سب مجرم بن جائیں گے۔”

اس سے قبل اداکارہ نے سڑک کے بیچ لٹکے ایک پتلے کی تصویر بھی شیئر کی تھی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ ’یہ خوفناک تصویر افغانستان کی نہیں بلکہ بھارت کی ہے، پُرامن افراد نے نوپور کے پتلے کو لٹکا رکھا ہے‘۔
ٓ
خیال رہےکہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺ سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے جس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کی رکنیت معطل کردی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button