کاروبار

حالات ابھی مشکل ہیں، لیکن پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا : مِفتاح اسماعیل –

اسلام آباد : وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حالات ابھی مشکل ہیں، لیکن ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں، پاکستان اب دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا ہمارا مقصد اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے۔ سخت معاشی حالات میں بھی وزیراعظم نے غریب عوام کو ریلیف دیا۔ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کےلیے ہمیں مشکل فیصلے لینے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پونے 4 سال میں 20 ہزار ارب قرضہ لیا۔ آج صبح آئی ایم ایف سے ایم ای ایف پی ملا ہے۔ ہمیں ٹیکس کلیکشن کے معاملات کو درست کرنا ہے۔ آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں قسط کو ملا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امیروں پر ٹیکس لگایا ہے۔ تمام دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔ ملک کی ترقی کے لیے سرمایہ داروں کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ پاکستان اب دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ حالات ابھی مشکل ہیں، لیکن ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ آئندہ بھی مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button