کاروبار

ڈالرکی اونچی اڑان تھم گئی، ایک دن میں 4 روپے سے زائد سستا ہوگیا

 انٹربینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالرمزید 4 روپے سستا ہوگیا ۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 70 پیسے سستا ہوکر 207 روپے 23 پیسےکا ہوگیا۔

یہ دو ماہ بعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے، کل 22 جون کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، دو دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ساڑھے6 روپےکم ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button