حیرت انگیز

بڑی غلطی :286 ماہ کی تنخواہ ایک ساتھ اداکردی گئی

جنوبی امریکی ملک چلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اس کی کمپنی نے حادثاتی طور پر 286 ماہ یعنی تقریباً 24 سالوں کی تنخواہ ادا کردی جس کے بعد خوش قسمت شخص غائب ہوگیا۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ چلی کے سب سے بڑے کولڈ کٹس کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز (Consorcio Industrial de Alimentos ) کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کے آفس اسسٹنٹ کو اچانک ہی احساس ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ میں کہیں زیادہ تنخواہ ٹرانسفر کردی گئی ہے جس کے بعد وہ فوری طور پر منیجر کے پاس پہنچ گیا۔

پتہ چلا کہ سسٹم میں خرابی کے سبب اس ملازم کو بیک وقت ایک لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز چلی کی کرنسی ’پیسو‘ کی شکل میں ادا کیے گئے جب کہ اس کی تنخواہ 542 امریکی ڈالرز تھی۔

یہ رقم اس کی تنخواہ سے 286 گنا زیادہ تھی تاہم اس وقت ملازم نے تمام رقم واپس کرنےکا کہا لیکن پھروہ آفس سے غائب ہوگیا،کچھ دن بعد جب کمپنی کو اس بارے میں علم ہوا تو انہوں نے اس سے رابطے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوچکا تھا۔

تاہم اب کمپنی نے اس ملازم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے عدالت سے رابطہ کرلیا ہے۔

چلی کے کولڈ کٹس کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز (سی آئی اے ایل) کے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا ملازم جو اس کا ذمہ دار ہے اب اس معاملے پر شدیدپریشانی کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Check Also
Close
Back to top button