حیرت انگیز

کپڑے کے گڈے سے شادی کرنیوالی خاتون ماں بن گئی –

پُتلے یعنی کپڑے کے گُڈّے سے شادی کرنے والی برازیلین خاتون ماں بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میریوون روچا نامی ایک برازیلین خاتون نے بتایا کہ اُس نے پُتلے کی محبت میں گرفتار ہوکر اُس سے شادی کرلی تھی۔

Meirivone with Marcelo at their wedding

خاتون نے بتایا کہ اُس کی ماں نے اُس کے لیے رگ ڈول اُس وقت بنائی تھی جب اس نے ماں سے شکایت کی کہ وہ اکیلی ہے اور اس کے ساتھ ناچنے والا کوئی نہیں ہے۔

اس نے پُتلے کو دیکھا تو پہلی نظر میں ہی اسے اس سے پیار ہوگیا تھا اور پھر اُس نے پُتلے کو ہی اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا۔

خاتون نے کہا کہ ’یہ میرے لیےشادی کا دن ایک شاندار دن تھا، بہت اہم، بہت جذباتی، وہ ایک ایسا آدمی (رگ ڈول) ہے جسے میں ہمیشہ اپنی زندگی میں چاہتی تھی، اس کے ساتھ شادی شدہ زندگی شاندار ہے، وہ مجھ سے نہیں لڑتا، وہ بحث نہیں کرتا اور وہ صرف مجھے سمجھتا ہے‘۔

خاتون نے کہا کہ ’وہ ایک عظیم اور وفادار شوہر ہے، تمام خواتین اس سے حسد کرتی ہیں،اُس کے شوہر میں بہت سی خوبیاں ہیں لیکن اس کا واحد نقصان یہ ہے کہ وہ سُست ہے‘۔

جوڑے نے 21 مئی کو اپنے بچے(جو ایک پُتلا ہی ہے) کا خیرمقدم کیا، خاتون نے مزید کہا کہ ’مجھے بہت غصہ آتا ہے جب لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میرا خاندان جعلی ہے‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button