حیرت انگیز

ایک دولہے کی بیک وقت دو خواتین سے محبت کی شادی

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک شخص نے بیک وقت دو خواتین سے محبت کی شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جھاڑکھنڈ کے گاؤں لوہردگا سے تعلق رکھنے والے سندیپ نے اپنی دو دوستوں کوسوم لاکرا اور سواتی کماری سے ایک وقت میں پسند کی شادی کرلی کیوں کہ وہ کسی ایک کو بھی چھوڑ نہیں سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سندیپ اور کوسوم گزشتہ تین برسوں سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن ان کی کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب سندیپ کی ملاقات سواتی کماری سے گزشتہ برس کام کے دوران ہوئی۔

جلد ہی سندیپ اور سواتی کماری کے گھر اور گاؤں والوں کو ان کے تعلقات کے بارے میں معلوم ہوا جس کے بعد معاملہ پنچایت تک پہنچ گیا۔

پنچایت نے فیصلہ کیا کہ سندیپ دونوں خواتین سے ایک ہی وقت میں شادی کرے، جس پر خواتین سمیت ان کے گھر والوں کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دولہا سندیپ کا کہنا تھا کہ ’دو خواتین کے ساتھ شادی کرنے میں قانونی مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں اور میں ان دونوں میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑ سکتا‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button